ٹوکیو نے متنازع سینکاکو جزائر خریدنے کے لیے ایک ارب ین اکٹھے کر لیے

ٹوکیو: ٹوکیو کی شہری حکومت نے کہا ہے کہ عوام نے اس کی غیر آباد جزائر کا گروپ، جو چین کے ساتھ تنازع کی مرکزی وجہ ہے، خریدنے کی مہم میں ایک ارب ین کے قریب عطیات دینے کا وعدہ کیا ہے۔

اشی ہارا نے اپریل میں عرصہ دراز سے سلگتے علاقائی بحری تنازعے کو پھر سے ہوا دی تھی جب انہوں نے مشرق بحر چین میں واقع جزائر کے گروپ کو خریدنے کا اعلان کیا، جسے جاپان میں سینکاکو اور چین میں دیاؤ یو کہا جاتا ہے۔

یہ غیر آباد جزائر ٹوکیو سے 2000 کلومیٹر دور مچھلیوں سے بھرے سمندر میں واقع ہیں جہاں پر توانائی کے بیش قیمت ذرائع بھی ہو سکتے ہیں۔

چین اور جاپان جزائر کی اس زنجیر اور حال ہی میں ٹوکیو میں ایغور سمپوزیم کے انعقاد، جس نے بیجنگ کو غصہ دلا دیا تھا، پر ایک دوسرے سے توُ توُ میں میں میں مصروف ہیں، اور چین نے بدھ کو کہا کہ اس نے اپنے ہمسائے کے ہاں اعلی سطح کا فوجی وفد بھیجنے کا ارادہ منسوخ کر دیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.