ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے اتوار کو کہا کہ وہ پیر کو اپنی کابینہ میں رد و بدل کا ارادہ رکھتے ہیں چونکہ وہ اپنے کنزمپشن ٹیکس بڑھانے کے منصوبے کے لیے اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
“میں پیر کو کابینہ میں رد و بدل کا اعلان کروں گا،” نودا نے اپنی پارٹی کے اہم پاور بروکر اچیرو اوزاوا سے ملاقات میں حمایت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد یہ بات رپورٹروں کو بتائی۔
اوزاوا، جنہوں نے مسلسل ٹیکس بڑھانے کی مخالفت کی ہے، نے ملاقات کے بعد رپورٹروں کو بتایا کہ بات چیت آگے بڑھے بغیر ختم ہو گئی۔
اوزاوا کے وفادار قانون سازوں کے گروپ، جو حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کا سب سے بڑا دھڑا ہے، کے ووٹوں کے بغیر نودا کو ڈی پی جے کی اکثریت والے ایوان زیریں اور اپوزیشن کی اکثریت والے ایوان بالا، ہر دو ایوانوں سے بلوں کی منظوری کے لیے اپوزیشن کی مدد درکار ہے۔