نیٹ کے متعلق

اردو میں میں نے اس قسم کا رساله ناں تو اون لائیں دیکھا ہے اور ناں هی پرنٹڈ  میڈیا میں

اس لیے شائید اردو والے معاشرے کو اس کی افادیت سمجھنے میں کچھ وقت لگے

لیکن میں اپنی سی کوشش کرتا رہوں گا که  اس سائیٹ کی افادیت کی زبانی وضاحت بھی کرتا رهوں اور  اور عملی طور پر بھی اس بر کاکام کرکے اور اپن جیب سے خرچ کر کے اس کی افادیت قائیم کروں ـ

یه کوئی نیا آئیڈیا نہیں ہے میں نے بیلیٹن بورڈ ٹائیپ کہـ لیں یا چوپال  کی طرح کی یه سائیٹ بنائی ہے ـ

دوسری زبانوں میں ایسی سائیٹس بھی هیں اور اس بھی زیادھ پرنٹڈ مواد ہے

جو که اس زبان کے پڑھنے والوں کو معلومات مہیا کرتے هیں ـ

میں خود جو که  انگریزی جاپانی اور کسی حد تک فرانسیسی میں بھی شد بد رکھتا هوں

اس قسم کے اخبارات کا شاهد بھی هوں اور ان سے استفادھ بھی کرتا رها هوں ـ

انگریزی میں تو ایسے رسائیل بھی هیں که جن کی چاهے برائے نام هی سہی قیمت بھی وصول کی جاتی ہے

اور کیونکه انگریزی کے قارئین بہت زیادھ هیں اس لیے یه بکتے بھی هیں  یاپھر جاپانی زبان میں ایک رساله تھا جس پر پیغام شائیع کروانے کے پیسے لگتے تھے مگر قارئین کے لیے وه بھی مفت تھا

لیکن اردو میں اس قسم کے رسالے سا سائیٹ کی کسی نے کوشش هی نہیں کی

اور بدقسمتی کی بات ہے که جب میں اس قسم کے مواد کی افادیت کی وضاحت کرتا هوں تو بھی کم هی لوگ هوتے هیں جو بات کو سمجھتے هیں یا گرم جوشی کا اظہار کرتے هیں ـ

سن دوهزار آٹھ کے نومبر کی پندرھ تاریخ کو یه سائیٹ ان لائن کر دی گئی هے

مگر ابھی اس پر پیغامات کی تشہر نہیں ہے کیونکه ابھی پیغامات کو وصول کرکے ان کو ٹائپ کر کے سائیٹ پر لکھنے کا سسٹم تیار نہیں هوا ہے

میری کو شش هے که آنے  والے چند هفتوں میں وه سسٹم بھی تیار هو جائے

اس سسٹم کو تیار کرنے میں تقریباً تین لاکھ ین کا خرچا ہے

جو که میں دوستوں سے تعاون حاصل کر بھی  جمع کرنے کی کوشش کروں گا

اور جو دوست اس میں حصه ڈالیں گے ان کے نام بھی نمائیدگان کی لسٹ میں نمائدھ خصوصی کے طور پر هوں گے

جب که عام لوگوں کی انٹرنیٹ کےاستعمال روٹین نهیں ہے اورایک بیلٹن بورڈ کی اهمیت کو نهیں جانتے هیں اس وقت تک یا پھر اس بعد بھی اس سائیٹ کو جاپان کی لوکل خبرون کے اردو تراجم

سے اپ ڈیٹ رکھا جائے گا . تاکه اردو سمجھنے والے لوکوں کو جاپان جہان که بولی جانے والی زبان کو بڑھنا مشکل ہے جاپان کے حالات سے اگاہی رهے

Comments