اردو لکھائی پڑھائی

اردو نستعلیق نوری (خط نستعلیق)!!ـ
ایسا رسم الخط ہے جس میں هم پاکستانوں نے اردو پڑھی ہے
اس لیے همیں یہی خط کسی بھی اور خط سے پیارا لگتا ہے
نستعلیق کے پیار میں ہم نےدیکھا ہےکه پاکستانی اخبار بھی اپنی اون لائن نیوز کو عکسی شکل میں لگاتے هیں
جب سے یه سائیٹ
اون لائین کی هے همارے کتنے هی پیارے دوستوں نے اس بات پر اصرار کیا ہے که اس سائیٹ کو بھی نستعلیق میں کریں ـ
ان سب دوستوں کا اصرار بھی میرے لیے آہم هے لیکن میں تحریر کو عکس میں لگانے کے حق میں نہیں هوں ـ
اس لیے اج هم دو باتیں کریں گے
ایک تو یه که تحریر کو عکس میں ناں لگانے کے متعلق میرے کیا خیالات ہیں
اور دوسری بات یه که پھر اس سائیٹ کو خط نستعلیق میں کیسے کریں ؟؟
اس لیے اس مضمون کے اخری پیرائے میں کمپیوٹر میں اردو پڑھنے اور لکھنے کی صلاحت پیدا کرنے کا طریقه بھی لکھا جائے گا
اور نستعلیق فونٹ ڈاؤن لوڈ کنے سے یہ سائیٹ اپ کو نستعلیق میں نظر انے لگے گی .
مجھے یاد ہے که نوے کی دھائی میں جب میں نے کمپیوٹر استعمال کرنا شروع کیا تھا تو جاپانی زبان بھی یونی کوڈ کی شکل میں تھی
جس طرح اج هم اردو کے کی بورڈ اور فونٹ ڈھونڈ ڈھونڈ کر اپنے کمپیوٹروں میں انسٹال کر رہے هوتے هیں ان دنوں جاپانی لکھنے کے لیے بھی ایسا هی کرنا پڑتا تھا
اگر جاپانی لوگ سمجوتہ کر جاتے تو جی ان کی زبان بھی کمپیوٹر پر اتنی ترقی یافته نه هوتی ـ
جتنی کہ اج ہے
مسلسل مزید کو شش اور مذید کی تلاش هی دریافتوں کی وجه بنتی هیں
ناں که سمجوتے!!ـ
پاکستانی اخباروں نے مشکل حالات میں اردو کو چاھے عکس هی کی شکل میں اجاگر کیا
لیکن اردو کے قاریین کو انٹر نیٹ پر مواد دے کر لوگوں کو اکیسویں صدی کی انفارمیشن ٹکنالوجی کے قریب کیا !ـ
لیکن وقت کے ساتھ ساتھ کئی قباحتیں پیدا هو گئیں !!ـ
مثلاً،سرچ انجن میں اس کی تلاش کے قباحت ـ
دوسری زبانوں کی سائیٹس تو اندورنی سرچ کا اپشن بھی دے رهی هیں اور اردو میں ابھی تک اس چیز کا تصور
یا تو بی بی سی کی اردو سائیٹ پر هے یا پھر اردو کے بلاگروں کی سائیٹس پر
لیکن زیادھ تر اخبات پرانے شمارے کے نام سے اک لسٹ کا اپشن تو دیتے هیں لیکن اس میں بندھ اپنی مرضی کا مضمون ڈھونڈتا هی رھ جاتا ہے
عکسوں والی سائٹیں دیکھنے میں تو خوبصورت لگتی هیں مگر ان کا حجم ٹیکسٹ کی نسبت کہیں زیادھ هوتا ہے
باهر کے ممالک میں جن جہاں براڈ بنڈ انٹر نیٹ کی سهولت ہے ان ممالک کے قاریین تو شائد اس قباحت سے واقف بھی ناں هوں مگر جن ممالک میں انٹرنیٹ سست رفتار ہے ان ممالک میں رهنے والے اردو کے قاریین پھر یا تو بی بی سی پر انحصار کرتے هیں یا پھر چیدھ چیدھ خبریں پڑھ کر چھوڑ دیتے هیں ـ
اس لیے کیوں ناں اس طرح کریں که چاهے تھوڑی دقت هی هو اپنے اپنے کمپوٹروں میں اردو کے نستعلیق فون نسب کر لیں ؟؟
یه ایک دفعه کی تھوڑی سی دقت ہمیں اردو کی لاتعداد سائیٹوں کو نستعلیق میں دیکھا دیا کرئے گی ـ
اردو کے نستعلیق فون نیٹ پر مفت دستیاب هیں
پاک نوری نستعلیق
کو کئی لوگ استعمال کر رہےهیں
ان دنوں علوی صاحب نے علوی نوری تستعلیق فونٹ بنا کر دیے هیں جن کو اردو کے بلاگر بہت سپورٹ کر رهے هیں اور دھڑا دھڑ اپنے بلاگ کے فونٹس کو علوی نستعلیق میں بدل رہے هیں

ڈاؤن لوڈ اور انسٹالیشن

ایک حل یه ہے که اپ مندجہ ذیل پر کلک کریں اور او کے اوکے کرتے جائیں

Pak Urdu Installer

یا پھر

جاپان میں اگر اپ ابھی تک ونڈو ایکس پی استعمال کر رہے هیں چاهے اس کا هوم ایڈیشن ہے یا
پروفیشنل اس میں اردو کے فونٹ تو انسٹال هو جائیں کے مگر اس کمپیوٹر کو اردو کی بورڈ کے ستعمال کے لائق کرنا تقریباً ناممکن ہے
اس لیے اکر آپ ونڈو ویسٹا ستعمال کر رہے هیں تو نیچے والی هدایات کی روشنی میں آپ اپنے کمپیوٹر پر ناں صرف که اردو نستعلیق پڑھ سکیں گے بلکه لکھ بھی سکیں گےـ
هاں انگلش والی ونڈو ایکس پی پر یه مونٹ اور کی بورڈ انسٹال هو جائے گا
لیکن جن دوستوں کے پاس ابھی تک غیر قانونی کاپی کی هوئی ونڈوز ہے میرا ان کو برادرانه مشورھ ہے که یاتو اپنے کمپیوٹر میں ونڈو ویسٹا انسٹال کر لیں یا پھر اپنے کمپیوٹر کے کسی بھی وقت جام هوجانے کے لیے تیار رهیں
چوری کی ونڈو والا کمپوٹر جب ایک دفعه جام هوتا ہے تو اس پر پانچ هزار ین خرچا آتا ہے
اور چار دفعه جام هونے پر یه ونڈو کی اصل قیمت کھاجاتا ہے اور پھر بھی دھڑکا لگا رهاتا ہے که ـ ـ ـ ـ ـ
تو جی اگر اپ ونڈو ویسٹا کا جاپانی یا انگریزی وژن استعمال کررہے هیں
یا پھر انگریزی کا ایکس پی وژن
تو
آپ ان لنکوں پر کلک کرکے ان فونٹس کو ڈاؤن لوڈ کر لیں
پاک نوری نستعلیق
اور
علوی نوری تستعلیق
اور
علوی نستعلیق بِیٹا اور
ان فائلوں کو آپ پتلے تو ان زپ کرلیں اور پھر کاپی کرلیں جس کے لیے ماؤس کے رائیٹ پارٹ کو کلک کرکے کابی کر سکتے هیں 
c/Windows/Fonts
کے فولڈر میں پيسٹ کر دیں۔

لاہور کے ایک ادارے ‘سینٹر فار ریسرچ اِن اردو لینگویج پروسیسنگ’ نے فونیٹک کی بورڈ لے آؤٹ تیار کیا ہے جس کو آپ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر سکتے ہیں
فونیٹک کی بورڈ

ونڈوز ایکس پی میں اردو کی انسٹالیشن کے لئیے سب سے پہلے my computer’’ کے آئیکون پر کلک کیجئیے ارو پھر ‘کنٹرول پینل’ کے آئیکون پر کلک کیجئیے۔ ‘کنٹرول پینل’ میں ‘ریجنل اینڈ لینگویج’ پر کلک کیجئیے۔ اور وہاں ‘ریجنل اینڈ لینگویج آپشن’ پر کلک کیجئیے۔ اب ‘لینگویجز’ ٹیب کو منتخب کریں اور وہاں
Install files for complex script and right to left languages (including Thai)
کے چیک باکس کو منتخب کر لیں اور ‘اپلائی’ کر دیں۔ چند ہی منٹوں میں انسٹالیشن ہو جائے گی۔
a href=”http://gmkhawar.net/wp-content/uploads/2008/12/img1.jpg”>img1
اگر کمپیوٹر ریسٹارٹ ہو جائے تو دوبارہ اسی ‘ریجنل اینڈ لینگویج آپشن’ تک آئیں اور دوبارہ ‘لینگویجز’ ٹیب کو منتخب کریں اور Details  کے بٹن پر کلک کریں۔ ایک نیا ڈائیلاگ باکس سامنے آ جائے گا اس باکس میں add کے بٹن پر کلک کیجئے اور ‘ان پٹ لینگویج’ میں اردو سلیکٹ کر لیجئیے اور ‘کی بورڈ لے آؤٹ’ میں ‘فونیٹک’ منتخب کر لیجئیے۔

img4
تمام باکسز کو ok کر دیں۔ لیجئیے ونڈوز ایکس پی میں آپ نے کامیابی کے ساتھ اردو اور فونیٹک کی بورڈ انسٹال اور کنفیگر کر لیا ہے۔ اب اگر آپ نے سب کچھ صیح طریقے سے کیا ہے تو یقینن آپکے کمپیوٹر کے کلاک کے پاس لینگویج بار نمودار ہو چکی ہوگی۔ یا تو ماؤس کے ذریعے اردو اور انگلش کے مابین سوئچ کیجئیے یا پھر  left alt + shift کا استعمال کیجئیے۔
اگر اس کے علاوھ بھی آپ ونڈوز ٢٠٠ وغیرھ استعمال کرهے هیں تو جی
اردو کے مشہور بلاگر بد تمیز صاحب کی هدایات
یہاں کلک کرکے
پڑھ لیں ـ
بدتمیز صاحب صرف نام هی بدتمیز کرتے هیں باقی هیں باتمیز هی ـ
اور اگر پھر بھی سمجھ ناں لگے تو جی مجھے
ای میل کے لیے کلک کریں

میں اپنی سی کوشش کروں گا آپ کو گائیڈ کرنے کے لیے ـ