اوئی پلانٹ کے دو ری ایکٹر دوبارہ چلانے پر کام شروع

ٹوکیو: پچھلے سال فوکوشیما پر ہونے والے پگھلاؤ کے بعد ایٹمی ٹیکنالوجی پر عوامی عدم اعتماد کے باوجود، کانسائی الیکٹرک پاور (کیپکو) نے ہفتے کو دو ایٹمی ری ایکٹروں کو آنلائن کرنے کا کام شروع کر دیا۔

وزیر اعظم یوشیکو نودا، جو گرمیوں میں بجلی کی کمی سے بچنے کا حل تلاش کر رہے ہیں، نے کیپکو کو ہدایت کی کہ وہ فوکوئی صوبے کے اوئی پلانٹ کے دو بند پڑے ری ایکٹروں کو دوبارہ فعال کرے۔ یہ پلانٹ جاپان کے صنعتی دل کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔ کیپکو کے اہلکار نے کہا کہ یوٹیلیٹی، جو اوساکا اور اس کے نواحی علاقوں کو بجلی فراہم کرتی ہے، نے ایک ری ایکٹر کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے دوپہر 2:30 پر تیاری کرنا شروع کر دی۔ دوسرے ری ایکٹر پر کام 21 جون کو شروع ہو گا۔

اس نے کہا کہ پہلا ری ایکٹر 4 جولائی سے بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔

وزیر اعظم یوشیکو نودا تین وزراء -وزیر معیشت، تجارت و صنعت؛ وزیر انچارج برائے ایٹمی حادثہ اور چیف کیبنٹ سیکرٹری سے ملے تھے۔

فوکوشیما کے گورنر نیشی کاوا نے وزیر اعظم کو بتایا کہ وہ جمعہ کو آپریٹر کی جانب سے حفاظتی اقدامات کی یقین دہانیاں وصول کرنے کے بعد ری اسٹارٹ پر خوش ہیں۔ ری ایکٹروں کو بجلی کی پیداوار شروع کرنے میں کچھ عرصہ لگے گا، اور ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ توانائی کی بچت جاری رکھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.