اوزاوا اور 50 حامیوں نے ‘پیپلز لائیوز فرسٹ’ نامی پارٹی بنا لی

ٹوکیو: جاپان کے سرد و گرم چشیدہ سیاستدان اوزاوا اور 50 دوسرے قانون ساز، جنہوں نے ٹیکس بڑھانے کے بل پر ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، نے بدھ کو ایک نئی پارٹی کی بنیاد رکھ دی تاکہ حکومت کے لیے مشکلات پیدا کی جا سکیں، اور ممکنہ طور پر سیاسی عدم استحکام کے دور کا آغاز ہو سکے۔

عوام کے ایٹمی توانائی پر عدم اعتماد کو کیش کروانے کی کوشش کرتے ہوئے اوزاوا نے کہا کہ ان کی پارٹی جاپان کو ایٹمی توانائی پر انحصار سے نجات دلانا چاہتی ہے، جو پچھلے سال کی فوکوشیما آفت سے قبل جاپان کی بجلی کی ضروریات کا 30 فیصد پورا کرتی تھی۔

تاہم اوزاوا کو اسٹیٹس کو کے لیے اتنے بڑے خطرےکے طور پر نہیں دیکھا جاتا جتنی مقبولیت اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو کی پارٹی کو حاصل ہے۔ سیاسی تبصرہ نگار ہارومی آریما نے کہا، “کوئی بھی اوزاوا کے ساتھ کھیلنا نہیں چاہتا”۔

یہ 1993 میں ایل ڈی پی چھوڑنے کے بعد سے اوزاوا کی چوتھی سیاسی جماعت ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.