5 امریکی ریاستیں سونامی کے ملبے کی صفائی کے لیے اڑھائی لاکھ ڈالر کی وفاقی امداد وصول کریں گی

جُونیاؤ، الاسکا: قومی بحری و ماحولیاتی ادارے نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ پچھلے سال جاپانی سونامی کے ملبے سے متاثر ہونے والی پانچ ریاستوں کو اڑھائی لاکھ ڈالر کی گرانٹ دے گا۔

ایجنیس نے کہا کہ الاسکا، واشنگٹن، اوریگون، کیلیفورنیا اور ہوائی میں سے ہر ایک بحری ملبے کے پروگرام کے تحت ملبہ ہٹانے کے لے پچاس ہزار ڈالر فی کس کی امداد وصول کرے گی۔

ادارے کے بحری ملبے کے پروگرام کی ڈائریکٹر نینسی والیس نے ایک بیان میں کہا کہ ایجنسی ریاستوں اور دوسرے وفاقی اداروں کے ساتھ “فعال انداز میں کام کرنا” جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ “سونامی کے ملبے سے جڑے ہوئے چیلنجوں سے نپٹا جا سکے”۔

انہوں نے کہا، ادارہ ریاستوں اور دوسروں سے مل کر ہنگامی منصوبہ بندی، نگرانی اور تحقیق کے سلسلے میں بھی تعاون کر رہا ہے۔ ادارے نے کہا کہ ملبہ شمالی بحر الکاہل کے تقریباً اتنے بڑے علاقے پر پھیلا ہوا ہے جو متحدہ امریکہ کو تین بار جوڑنے کے برابر ہے۔ کمپیوٹر نقول سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملبے کا بیشتر حصہ منتشر ہے اور شاید مرکزی ہوائی جزائر اور مِڈوے اٹول کے مشرق میں بکھرنا جاری رکھے۔

یہ ٹھیک ٹھیک واضح نہیں ہے کہ ملبہ شمالی امریکی ساحلوں سے کب اور کہاں ٹکرائے گا۔

ادارے کے ترجمان نے کہا کہ یہ روپیہ صرف سونامی کا ملبہ صاف کرنے کے لیے مختص نہیں ہو گا بلکہ کسی بھی قسم کا بحری ملبہ صاف کیا جا سکے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.