فوکوشیما کے بےگھر افراد مقامی پوت کے اولمپک سائکلنگ مقابلوں میں پہنچنے پر پرجوش

تسوکوبا: تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے گرد واقع داخلہ بند علاقےسے تعلق رکھنے والا ایک جاپانی سائیکلسٹ پچھلے سال کے زلزلے و سونامی سے بکھری ہوئی برادری کو اکٹھا ہونے میں مدد دے رہا ہے، جو لندن اولمپکس میں اس کی شمولیت پر خوشیاں منا رہے ہیں۔

بے گھر افراد جمعہ کو توسوکوبا کے شہر میں کازوناری واتانابے کی ٹیم کو سائیکل ریس لگاتے دیکھنے کے لیے اکٹھے ہوئے اور منگل کو بھی اپنے مقامی پوت کی حوصلہ افزائی کریں گے جب وہ کیرین ریس میں حصہ لے گا۔ “میں اس حوصلہ افزائی کو لوٹانا چاہتا ہوں جو انہوں نے مجھے بخشی،” واتانابے نے اپنی پہلی ریس کے بعد جاپانی میڈیا کو بتایا، جس میں اس کی تین آدمیوں والی ٹیم تمغوں سے خاصی پرے یعنی آٹھویں نمبر پر آئی تھی۔

28 سالہ واتانابے کا خاندان، بشمول بیوی، والدین اور دادا دادی مارچ 2011 کے تباہ کن شدت 9.0 کے زلزلے و سونامی، جس نے چرنوبل کے بعد بدترین ایٹمی بحران کو جنم دیا، کے بعد جاپان میں مختلف جگہوں پر رہ رہے ہیں۔

بہت سی امیدیں موجود ہیں کہ واتانابے منگل کو کیرین مقابلوں میں تمغہ حاصل کر لے گا۔ کیرین سائیکل ریس جاپان سے شروع ہوئی تھی جس میں سائیکل سوار شروع میں ایک موٹر سائیکل کے پیچھے چلتے ہیں اس کے بعد فتح کے لیے رفتار میں اضافہ کرتے چلے جاتے ہیں۔

جونکو ناکامورا، جنہوں نے اپنے خاندان کے ہمراہ پچھلے سال آفت زدہ علاقے کو خیر باد کہا تھا، ان درجنوں لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے جمعرات کو ایک بڑے ٹی وی سیٹ پر اولمپک سائیکل ریسوں کی تاخیر شدہ نشریات دیکھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.