واشنگٹن: چین نواز ایکٹوسٹوں کے حساس برسی کے موقع پر متنازع جزائر کی جانب بحری سفر اور جاپان کی جانب سے ان کی گرفتاری کے بعد امریکہ نے بدھ کو تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ “اشتعال انگیزیوں” سے پرہیز کریں۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان وکٹوریہ نُولینڈ نے نامہ نگاروں کو بتایا، “ہم دعوے داروں سے اس معاملے کو پر امن ذرائع سے حل کرنے کی توقع رکھتے ہیں”۔
جاپان نے 14 ایکٹوسٹوں کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے ہانگ کانگ سے بحری سفر کا آغاز کیا اور جزیروں کے سلسلے پر چینی جھنڈا لہرانے کا ارادہ لے کر اترے تھے۔
جاپانی وزیر اعظم یوشیکو نودا کی کابینہ کے دو وزرا نے چین اور جزیرہ نما کوریا میں غصے کو ہوا دیتے ہوئے یاسوکونی مزار پر جا کر دعا کی، جو جنگ میں مرنیوالوں، بشمول جنگی مجرموں، کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔
چین دوسرے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ بھی جنونی بحری چین میں اسی طرز کے تنازعات کے ایک سلسلے میں الجھا ہوا ہے۔
امریکہ نے بار بار جنوبی بحر چین میں سفر کی آزادی پر زور دیا ہے اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے لیے فوجی امداد میں بھی اضافہ کیا ہے۔ تاہم وہ جاپان اور جنوبی کوریا کے مابین تنازعات کے متعلق محتاط رہا ہے، جو کہ دونوں امریکہ کی اتحادی جمہوریتیں ہیں۔