ٹوکیو: رائٹرز کے ایک پول کے مطابق، قریباً 41 فیصد جاپانی فرمیں چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے علاقائی تنازع کو اپنے کاروبار پر اثر انداز ہوتا محسوس کرتی ہیں، جبکہ کچھ وہاں سے نکلنے اور اپنے آپریشن کسی اور جگہ منتقل کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہیں۔
چین میں سڑکوں پر ہونے والے مظاہروں نے کچھ جاپانی فرموں کو وہاں اپنے افعال معطل کرنے کرنے پر مجبور کیا، اور چین میں کاروبار کرنے والی جاپانی فرموں کے حصص کی قیمتیں کم ہو گئیں ہیں۔
ٹرانسپورٹ کا سامان بنانیوالے ایک ادارے نے کہا، “ہم پریشان ہیں کہ چینی کارکن چین میں واقع جاپانی فرموں میں پروڈکشن لائنوں کا بائیکاٹ شروع کر سکتے ہیں یا اجرت بڑھانے کے غیر مناسب مطالبات کرنا شروع کر سکتے ہیں”۔
“یہ دوبارہ بھی ہونے کا امکان ہے، چناچہ کمپنیاں سنجیدگی سے یہ سوال اٹھانا شروع کر دیں گی کہ آیا وہ چین جانا چاہتی ہیں یا دوسری منڈیوں پر دستک دینا چاہتی ہیں۔”
نائیٹو نے کہا، جاپانی کمپنیاں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک مثلاً انڈونیشیا، ملائیشیا یا تھائی لینڈ کے لیے چین کو بائی پاس کر سکتی ہیں۔