فوکوشیما: وزارت امورِ داخلہ و کمیونیکیشن نے اس ہفتے کہا کہ پچھلے چھ ماہ میں فوکوشیما سے باہر نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی تعداد 25,606 ہو گئی، جس سے کسی بھی صوبے سے چھ ماہ کے عرصے دوران آبادی کی نقل مکانی کا سب سے اونچا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔
وزارت کے ایک ترجمان نے سروے کے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے کہا، اسی عرصے کے دوران صوبے میں نقل مکانی کر کے آنے والے افراد کی تعداد 14,054 رہی، جس سے 11,552 رہائشیوں کا خسارہ پیدا ہوا۔
وزارت کا کہنا ہے کہ یہ تعداد اُس تعداد سے کم ہے جب 11 مارچ، 2011 کے زلزلے و سونامی کے فوراً بعد لوگوں نے صوبے سے نقل مکانی کی، جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ 25,000 کی حد تک پہنچ گئی تھی۔ تاہم یہ تعداد پھر بھی زلزلے اور فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کا بحران شروع ہونے سے قبل ریکارڈ شدہ تعداد کا تقریباً دوگنا ہے۔