ٹوکیو: آئی ایم ایف کی سربراہ نے جمعرات کو ایشیائی دیووں کے مابین تلخ علاقائی تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اپنے دو اعلی ترین مالیاتی اہلکاروں کو اس ہفتے جاپان میں منعقدہ عالمی اقتصادی بات چیت میں نہ بھیج کر “پیچھے رہ جائے” گا۔
کرسٹائن لیگارڈ نے بیجنگ اور ٹوکیو — جو مشرقی بحر چین میں جزائر کی ایک لڑی پر جھگڑے میں جُتے ہوئے ہیں — پر زور دیا کہ وہ تنازع کو فوری طور پر حل کریں، اور مزید کہا “اس خطے کے ممالک عالمی معیشت کے لیے انتہائی ضروری ہیں”۔
“ہمارے پاس بات چیت کے لیے بہت سے پرمغز معاملات، بڑے مباحثے، عظیم سیمیناروں کا انتظام ہے۔ میرا خیال ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت نہ کر کے پیچھے رہ جائیں گے،” آئی ایم ایف کی سربراہ نے چین کے غیر حاضر وزیر خزانہ اور مرکزی بینک کے چیف بارے کہا۔
چین نے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں عدم شرکت کی باضابطہ وجوہات نہیں بتائی ہیں، تاہم یہ اجلاس ایسے وقت ہو رہے ہیں جب جاپان کے زیر قبضہ جزیرچوں پر سلگتی ہوئی کشیدگی موجود ہے۔
پیچھے ہٹنے کا یہ فیصلہ ایسے وقت بھی سامنے آیا ہے جب عالمی رہنما بین الاقوامی مندی کے خدشات کے دوران زوال پذیر معیشت میں نئی روح ڈالنے کے لیے سیارے کی دوسری سب سے بڑی معیشت چین کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر ژہو ژیاچُوآن نے اتوار کو لیکچر دینا تھا، جو سالانہ کانفرنس کے آخری دن کا مرکزی خطاب تھا۔ آئی ایم ایف کے مطابق، اب وہ اپنے نائب کو بھیجیں گے۔