ایواتے، ٹیوٹا کی جانب سے کامائیشی میں ضرورت پر دستیاب بس سروس کی مشترکہ آزمائش

ایواتے: ایواتے کی صوبائی حکومت ٹیوٹا موٹر کارپ کے ساتھ مل کر کامائیشی کے رہائشیوں، جن کے گھر 11 مارچ، 2011 کو توہوکو کے زلزلے و سونامی میں تباہ یا نقصان کا شکار ہو گئے تھے، کے لیے ایک “ضرورت پر دستیاب بس سروس” کی آزمائشیں شروع کر رہی ہے۔

یہ سروس عارضی رہائشگاہوں کے مکینوں کی زندگی آسانی بنانے کے لیے ڈیزائن کی گئ ہے، جن کی رہائشگاہیں بس روٹوں سے پرے تعمیر کی گئیں ہیں۔

یہ نئی سروس نو افراد پر مشتمل دو منی بسوں پر مشتمل ہو گی جنہیں عارضی رہاشگاہوں سے مکینوں کو پک کرنے اور ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے بک کیا جا سکے گا، جہاں جانا اب تک ایک مشکل کام تھا، جیسا کہ ڈاکٹر کے ہاں جراحی کے لیے، شاپنگ سنٹر یا ہسپتال وغیرہ۔ یہ خدمت ہر مکین کے لیے دن میں آٹھ مرتبہ تک 350 ین فی سفر کے حساب سے دستیاب ہو گی۔

ایک مقامی رہائشی نے کہا: “اب تک بہت ساری شاپنگ کے ساتھ بس اسٹاپ سے عارضی رہائشگاہوں تک پہنچنا بہت مشکل کام تھا، تاہم اب یہ نئی ضرورت پر دستیاب سروس باسہولت ہے چونکہ یہ آپ کو گھر گھر لے جاتی ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.