جاپان کا چین پر اپنی بحری طاقت پرامن انداز میں استعمال کرنے پر زور

ٹوکیو: جاپان نے جمعرات کو چین پر زور دیا کہ وہ اپنی بحری طاقت پرامن انداز میں استعمال کرے، جب صدر ہو جنتاؤ نے بیجنگ میں اپنے ملک کے بحری قوت بننے کا اعلان کیا۔

ٹوکیو نے کہا کہ اس کے پڑوسی کو “عالمی برادری کے ذمہ دار رکن” کی حیثیت سے عمل کرنا چاہیئے، ایک ایسا چیلنج جو اس نے حالیہ مہینوں میں بار بار بیجنگ کے سامنے رکھا ہے جبکہ متنازع جزائر کی لڑی کی وجہ سے کشیدگی بڑھی ہوئی ہے۔ “تاہم وہ سرگرمیاں عالمی قانون کے تحت پرامن انداز میں سرانجام دی جانی چاہئیں۔”

یہ تبصرے ہُو کی جانب سے کمیونسٹ پارٹی کی پانچ سالہ کانگریس میں تقریر کے چند ہی گھنٹوں بعد سامنے آئے ہیں، جن میں انہوں نے کہا تھا کہ بیجنگ کو “پورے عزم سے چین کے بحری حقوق اور مفادات کی حفاظت کرنی چاہئے، اور چین کو بحری طاقت بنانا چاہئے”۔

“میرا خیال ہے کہ چین کو عالمی برادری کا ذمہ دار رکن بننا چاہیئے”۔ (جزیروں کے) مسئلے پر تب تک کوئی پیش رفت ہونے کا امکان نہیں جب تک جاپان میں اقتدار کی تبدیلی نہیں ہو جاتی چونکہ چین نودا کے جزیرے قومیانے کے فیصلے سے نالاں نظر آتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.