ساپّورو: جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، اتوار کو ساپّورو میں موسمِ سرما کی برفباری کے پہلے گالے گرے، جو 120 سال سے زیادہ کے عرصے میں نومبر میں ہونے والی تازہ ترین برفباری ہے۔
ساپّورو کی پہلی برفباری شہر کے سیاحتی کیلنڈر میں ایک اہم ایونٹ ہوتی ہے۔ برفباری کا تازہ ترین ریکارڈ 20 نومبر کا تھا، جو 122 سال قبل میجی کے عہد میں ہوئی۔
اگرچہ مقامی شہریوں کی جانب سے ساپّورو میں پہلی برفباری کا بڑی شدت سے انتظار کیا جاتا ہے، جن کے کاروبار سیاحتی سیزن پر انحصار کرتے ہیں، تاہم برفباری سے ہوکائیدو میں سڑکیں بند ہو گئیں اور نیو چیتوسے ہوائی اڈے پر پروازوں میں تاخیر ہوئی۔