شیمانے: لیں یہ ایک ایسی چیز ہے جو آپ کو ہر روز نظر نہیں آتی۔
جاپان کے چوگوکو ریجن میں ایک بے داغ سفید کوا دیکھا گیا ہے۔ سفید چمکتے پروں اور صاف نیلی آنکھوں والی اس پردار مخلوق نے جاپان کے مقامی میڈیا میں بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کر لی۔
جاپان سوسائٹی برائے تحفظِ پرندگان کے مطابق، یہ کوا ہاشیبوتو یا “جنگلی” کوؤں کی نسل سے تعلق رکھتا ہے، تاہم اتنے بے داغ سفید پر دیکھنا انتہائی نایاب بات ہے۔ یہ پہلی بار صوبہ شیمانے کے قصبے اودا میں جنگلی علاقے کے قریب دیکھا گیا، اور تب سے اس نے مقامیوں اور اطرافی قصبوں کے رہنے والوں کی توجہ کھینچ لی ہے جو اپنے سیاہ رشتے داروں میں بیٹھے اس سفید کوے کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے پر امید ہوتے ہیں۔
اگرچہ کئی جاپانی لوک کہانیوں میں کوؤں کا ذکر کیا جاتا ہے، تاہم انہیں دورِ جدید میں انہیں عموماً بدقسمتی سے جوڑا جاتا ہے، ممکناً ان معلومہ مسائل کی وجہ سے جن کی وہ وجہ بنتے ہیں۔
اندازہ لگایا گیا ہے کہ صرف ٹوکیو میں ہی اب 150,000 کے آس پاس کوے رہتے ہیں، جس سے شہر کو ان کی تعداد کم رکھنے کے لیے اقدامات کرنے پر مستعد ہونا پڑا ہے۔