کوشو: امدادی کارکنوں نے ایکسپریس وے کی ٹنل سے پانچ جھلسے ہوئے جسم برآمد کیے جہاں اتوار کو چُواو ایکسپریس وے، اوتسُوکی، صوبہ یاماناشی کی ساساگو ٹنل کے قریباً پانچ کلومیٹر اندر کی طرف سرنگ گر پڑی۔
کم از کم سات لوگ قریباً پانچ کلومیٹر طویل سرنگ میں لاپتہ تھے۔ عینی شاہدین نے کم از کم ایک گاڑی کے شعلوں میں گھر جانے کے ہولناک مناظر کی نقشہ کشی کی، جس سے اندھے کر دینے والے تیزابی دھوئیں کے بادل پیدا ہوئے۔
کئی گھنٹوں تک امدادی کارکنوں کو پھنسے ہوئے لوگوں کے لیے امدادی کوششوں کو روکنا پڑا جن کے بارے خیال تھا کہ وہ چھت سے گرنے والے 1.5 ٹن کے کنکریٹ پینلوں تلے پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ انجینیروں نے مزید ملبہ گرنے کا انتباہ کیا تھا۔
“ہم نے گاڑی میں جسم لگنے والی جو چیزیں دریافت کیں، وہ جھلس کر سیاہ ہو چکی تھیں۔”
انہوں نے کہا، “یہ قابل فہم ہے کہ چھت کے پینلوں اور ستونوں کو ملانے والے حصے، یا ستون بذات خود انحطاط پذیر ہوئے، زلزلوں یا گزرنے والی گاڑیوں کی تھرتھراہٹ سے متاثر ہو ئے”۔