ٹوکیو: امریکہ کے جاپان میں 50,000 کے قریب فوجی ہیں، جس میں اس کا ایشیا میں سب سے بڑا فضائی اڈا بھی شامل ہے۔ “امریکی دفاعی بجٹ میں بڑی کٹوتیوں کے بعد، ایشیا میں فوجی توازن ختم ہونے سے عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے،” ایبے نے الیکشن سے قبل مہم میں کہا تھا، اور دفاعی معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
“یہ معاملہ، کہ جاپان اپنی جارحیت کی تاریخ کا سامنا کر سکتا ہے اور اس پر سوچ سکتا ہے یا نہیں، ایشیا میں اس کے ہر قریبی ہمسائے اور عمومی طور پر پوری عالمی برادری کے لیے انتہائی فکر کا باعث ہے،” چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان خاتون ہوآ چون یِنگ نے اس ہفتے بیجنگ میں ایک نیوز کانفرنس کو بتایا۔
“ہمیں عالمی برادری میں سینہ تان کر کھڑے ہونا چاہیئے،” ناروشیگے میچی شیتا نے کہا، جو حکومت کو دفاعی معاملات پر مشورہ دے چکے ہیں اور ٹوکیو کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے سیکیورٹی و بین الاقوامی پروگرام کے ڈائریکٹر ہیں۔ “اور میرا خیال ہے کہ ایبے اس کے بارے میں کچھ کرنے کی کوشش کریں گے۔”