ٹیپکو نے زرِ تلافی سے نپٹنے کے لیے فوکوشیما میں ہیڈکوارٹر کھول لیا

جاپان ٹوڈے: ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے جمعہ کو ناراہا، صوبہ فوکوشیما میں ایک ہیڈ کوارٹر کھولا جس کا خصوصی مقصد ایٹمی بحران کے متاثرین کو زرِ تلافی کی ادائیگی سے نپٹنا ہے۔

ابھی تک یوٹیلیٹی ٹوکیو ہیڈ آفس میں ہی درخواستوں پر کاروائی اور زرِ تلافی کی ادائیگی کر رہی تھی، تاہم کمپنی کے اہلکاروں نے کہا کہ اگلے محاذ کے قریب بڑے دفتر کی موجودگی سے یہ عمل مزید رواں طریقے سے جاری رہے گا۔ ٹیپکو جے ویلیج، جو فٹ بال کا ایک سابق مرکز ہے، کو اپنے ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

اس وقت ٹیپکو کے پاس ٹوکیو میں زرِ تلافی کے دعوؤں سے نپٹنے کے لیے 3500 ملازمین ہیں۔ ٹیپکو نے کہا، یہ 3500 اور 500 مزید اراکینِ عملہ کو اگلے چند ماہ کے دوران فوکوشیما والے نئے دفتر میں منتقل کر دیا جائے گا۔

پچھلے ماہ ٹیپکو نے اثاثوں کی فروخت اور اخراجات میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنا سالانہ خسارے کا تخمینہ کم کر دیا تھا۔ یوٹیلیٹی نے کہا کہ اسے 160 ارب ین کے ابتدائی تخمینے کی بجائے امسال 45 ارب ین کے خسارے کی توقع ہے، اگرچہ اسے حکومتی بیل آؤٹ اور قیمتیں بڑھانے کے باوجود آفت کے بعد زرِ تلافی کے بھاری اخراجات اور بجلی پیدا کرنے پر زیادہ لاگتوں کا سامنا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.