ٹوکیو: پولیس نے پیر کو کہا کہ ایک بیل نے ایک جاپانی آدمی کو ہوا میں 10 میٹر اونچا اچھالنے کے بعد اسے اینٹوں کی دیوار سے رگڑ کر مار ڈالا۔
63 سالہ شخص ہفتے کو صوبہ شیگا کے مغرب میں اس وقت ہلاک ہو گیا جب بیل نے اسے دیوار کے ساتھ لگا کراس کی آئیورٹا کو کچل ڈالا، جو جسم کی مرکزی شریان ہوتی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق، آدمی قریبی گائے سے دودھ دوہنے کے لیے بیل کو باندھنے کی کوشش کر رہا تھا جب اس نے اُسے ہوا میں اچھال دیا، اور پھر دیوار کے ساتھ لگا کر کچل ڈالا۔