ایبے نے واشنگٹن، ڈیووس کا دورہ ملتوی کر دیا

ٹوکیو: وزیر اعظم شینزو ایبے کا امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ سربراہ ملاقات کے لیے جنوری کے آخر میں طے شدہ واشنگٹن کا دورہ اب اغلباً فروری یا مارچ تک ملتوی ہو جائے گا؛ یہ بات ایک حکومتی ترجمان نے پیر کو بتائی۔ ایبے نے ڈیووس، سوئٹزرلینڈ میں 23 تا 27 جنوری منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں بھی شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سانکےئی شمبن نے چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سوگا کے حوالے سے بتایا، ایبے کو امید تھی کہ وہ پچھلے ماہ وزیر اعظم بن کر 21 جنوری کو اوباما کے باضابطہ عہدہ سنبھالنے کے کچھ ہی دیر بعد اپنے پہلے سرکاری دورے کے لیے  واشنگٹن جا سکیں گے، تاہم نظام الاوقات کے مسائل نے اسے خلافِ قیاس کر دیا ہے۔

سوگا نے مزید کہا کہ ایبے جنوری کے آخری ہفتے میں دائت کا سیشن شروع ہونے کے بعد مقامی معاملات پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں، جس میں مرکزی کام معیشت کو تحریک دینے کے لیے ضمنی بجٹ کی تیاری ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.