ٹوکیو: دسمبر کے الیکشن میں بڑی فتح سے ہمت افزائی کے بعد وزیر اعظم شینزو ایبے جولائی کے اہم ترین الیکشن سے قبل ووٹر ریٹنگ اوپر رکھنے کے لیے فیس بک، ٹوئٹر، عوامی اجتماعات میں موجودگی اور پالیسی اعلانات کے آمیزے کے ذریعے تعلقاتِ عامہ کی ایک جامع حکمت عملی متعارف کر وا رہے ہیں، تاکہ ملک کے قلیل مدتی رہنماؤں میں تازہ ترین اضافے سے خود کو بچا سکیں۔
میڈیا کی فہم رکھنے والے مشیروں کی حمایت کے ساتھ ایبے اور ان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کو امید ہے کہ وہ کساد بازاری کا شکار معیشت کو بحال کرنے سے بھی آگے ایک وسیع تر ایجنڈا نافذ کرنے کے لیے مناسب مدت تک اقتدار میں رہ سکے گی، جس میں عدم تشدد کے حامی آئین میں تبدیلی، عالمی طور پر زیادہ بڑے سلامتی کردار اور جاپان کے اپنی جنگی تاریخ پر موقف پر نظر ثانی کرنا شامل ہیں۔
مشیران نے اقتصادی پالیسی کے اعلانات کا ایک متوازن و مضبوط بہاؤ ترتیب دیا ہے تاکہ حرکت قائم رکھی جا سکے — اگرچہ ان کی ‘نوٹ چھاپو اور خرچ کرو’ کی پالیسی پر حقیقی فیصلہ آنے میں وقت لگے گا۔ “وہ ایوانِ بالا کا انتخاب جیتنا چاہتے ہیں، اور پھر وہ جو چاہے کریں گے۔”