جاپان شمالی کوریا کی نگرانی کے لیے جاسوس سیارہ چھوڑے گا

ٹوکیو: جاپان اتوار کو ایک نیا جاسوس سیارہ داغنے کا ارادہ کر رہا ہے تاکہ شمالی کوریا کی جانب سے مزید میزائل اور ایٹمی تجربات کے خدشات کے دوران اپنی نگرانی کی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکے۔

جاپان ایروسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ریڈار سے مسلح مصنوعی سیارہ لے جانیوالا ایک راکٹ جنوب مغرب میں تانیگشیما کے خلائی مرکز سے داغا جانا طے ہے۔

خلائی ایجنسی نے کہا کہ یہ سیارہ معلومات اکٹھی کرنے کے لیے استعمال ہو گا، جس میں 2011 کے جاپانی زلزلے و سونامی کے بعد حاصل کیا جانے ولا ڈیٹا بھی شامل ہے، تاہم اس نے شمالی کوریا کا نام لے کر ذکر نہیں کیا۔

شمالی کوریا اصرار کرتا ہے کہ 12 دسمبر کا راکٹ لانچ پر امن، سائنسی مشن تھا جس کا مقصد خلا میں ایک مصنوعی سیارہ پہنچانا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.