ٹوکیو: اہلکاروں کے مطابق، جاپان کی مرکزی حکومت نے جمعہ کو باضابطہ طور پر اوکی ناوا کے گورنر سے کہا کہ وہ جزیرے پر نئے امریکی فوجی مراکز کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری دیں، جو عرصہ دراز سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ایک اشد ضروری اقدام ہے۔
کئی برسوں میں اٹھائے جانے والے اس پہلے اقدام کا مقصد ٹوکیو، جو امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کی وجہ سے بندھا ہوا ہے، اور اوکی ناوا، جو ملک کے کتنے سارے امریکی فوجی اڈے اپنے اندر ہونے کی وجہ سے ناراض ہے، میں ڈیڈلاک ختم کرنا ہے۔
ایک ترجمان کے مطابق، گورنر ہیروکازو ناکائیما نے جاپانی وزارتِ دفاع کی جانب سے درخواست وصول کی جس میں ہینوکو، وسطی اوکی ناوا کے قریب امریکی فوج کے لیے رن وے تعمیر کرنے کے لیے سمندر سے زمین کے حصول کی اجازت دینے کو کہا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا، “گورنر اس درخواست کی تفصیلات دیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ اسے منظور کیا جائے یا نہیں”۔
تاہم ناکائیما پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ درخواست رد کر سکتے ہیں، جسے مقامی لوگوں کی حمایت حاصل نہیں ہے۔