امریکا کا بچوں کے اغواء پر جاپان پر پابندیوں سے انکار

واشنگٹن: امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کو جاپان پر زور دیا کہ وہ بچوں کے اغوا کے معاملے پر اقدام اٹھائے تاہم اس نے قانون سازوں کے مطالبات کو رد کیا کہ امریکی اتحادیوں میں سے ایک (یعنی جاپان) کے ساتھ موجود چند تنازعات میں سے ایک پر حرکت پر مجبور کرنے کے لیے پابندیوں کی دھمکی دی جائے۔

جاپان نے 1980 کے ہیگ معاہدے میں شمولیت کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں، تاہم امریکی اہلکاروں اور قانون سازوں نے فکرمندی کا اظہار کیا ہے کہ یہ توثیق صرف مستقبل کے مقدمات پر لاگو ہو گی۔

بچوں کے اغوا پر اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی مشیر سوسن جیکوبز نے کانگریس کے سامنے بیانِ حلفی دیتے ہوئے جاپان اور دوسرے ممالک سے زیادہ پیش رفت کا کہا تاہم پابندیوں کو “دو دھاری تلوار” قرار دیا۔

نمائندہ کرس اسمتھ، جو انسانی حقوق سے متعلق ایوان کی غیر ملکی امور سے متعلق ذیلی کمیٹی کے سربراہ ہیں، نے ایک بل کی تجویز پیش کی ہے جو بچوں کے اغوا اور ملکیت کے مسئلے کو تیزی سے حل نہ کرنے والے ممالک کے ساتھ ثقافتی یا سائنسی تبادلوں کی منسوخی یا انہیں برآمدی اجازت ناموں سے انکار جیسی پابندیاں عائد کرے گا۔

دی ہیگ معاہدہ رکن ممالک پر شرط عائد کرتا ہے کہ بچوں کو انہیں ممالک کو واپس کیا جائے جہاں وہ عموماً رہتے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.