وزارتِ صحت کا پینل انٹرنیٹ پر دوائیوں کی فروخت پر اتفاق رائے میں ناکام

ٹوکیو: وزارتِ صحت، محنت اور بہبود کی جانب سے مقرر کردہ ایک تحقیقی پینل غیر تجویز شدہ ادویہ کی آنلائن فروخت پر عائد پابندی اٹھانے کے معاملے پر واضح مشورہ دینے میں ناکام رہا ہے۔

اس پینل کو ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ دوائیوں کی آنلائن فروخت کے فوائد و نقصانات پر تحقیق کرے اور جاپان میں پابندی اٹھانے کے لیے مجوزہ رہنما ہدایات کا مسودہ تیار کرے۔ اس نے رواں برس ابھی تک 11 اجلاس منعقد کیے ہیں۔

ٹی وی آساہی نے ہفتے کو خبر دی، تاہم پینل ابھی تک اس معاملے پر منقسم ہے کہ کلاس 1 ادویات سے کیسے نمٹا جائے، ایسی ادویات جن کے سنگین ضمنی اثرات ہو سکتے ہیں۔ اطلاع کے مطابق، ایک دھڑا مکمل طور پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کرتا ہے جبکہ دوسرا درخواست کر رہا ہے کہ بہتر ہے ایسے تمام سودے آمنے سامنے سر انجام دئیے جائیں۔

اس پینل نے وزارت کو جمعے کو اپنی رپورٹ جمع کروائی، تاہم اعلان کیا ہے کہ اس کا حتمی فیصلہ اتفاق رائے تک پہنچنے تک موخر کر دیا جائے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.