ٹوکیو: جاپان کے تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کا آپریٹر زرِ تلافی کے ادائیگی کے لیے مزید عوامی روپے کا مطالبہ کرے گا، جس سے ادا شدہ نقدی کی مجموعی مقدار 3.9 ٹریلین ین تک پہنچ جائے گی۔
نیکےئی ڈیلی نے ہفتے کو اطلاع دی، ٹوکیو الیکٹرک پاور (ٹیپکو) ہاتھ میں کشکول لیے ایک حکومتی فنڈ کے پاس جائے گا تاکہ ادائیگیوں کے مطالبے پورے کرنے کے لیے مزید مدد کا سوال کر سکے جو سونامی سے پیدا شدہ بحران کے دو برس بعد بھی پھیلنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔
روزنامے کے مطابق، ٹیپکو 600 ارب ین کے قریب اضافی امداد کی درخواست کرے گا۔
اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونے والے، یا مارچ 2011 کو فوکوشیما میں پگھلاؤ کے بعد کاروبار متاثر کروانے والے افراد کی جانب سے زرِ تلافی کے بڑھتے ہوئے دعوؤں کی وجہ سے کمپنی نے اپنے آپ کو روپے کی ضرورت میں مبتلا پایا۔
“ایٹمی نقصان کی ذمہ داری کا سہولتی فنڈ” زرِ تلافی کے اخراجات میں مدد دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا، جس کا جزوی مقصد ٹیپکو کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا۔ ٹیپکو بالآخر اس روپے کی واپس ادائیگی کا ذمہ دار ہے۔