جاپان امریکہ میں بے نظیر فوجی مشقیں منعقد کرے گا

سان ڈیاگو: جاپانی فوجی امریکی فوجیوں کے ہمراہ فوجی مشقوں، جن کی پہلے نظیر نہیں ملتی، کے لیے اگلے دو ہفتوں کے دوران کیلی فورنیا کی جنوبی ساحلی پٹی پر جمع ہوں گے،جن کا مقصد ملک کی جرات مندانہ حملہ آور صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔

امریکی اور جاپانی فوجی اہلکاروں نے کہا کہ یہ تربیت جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس کو قدرتی آفات جیسے بحرانوں میں بہتر انداز میں ردعمل ظاہر کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ تاہم چین اسے اور طرح سے دیکھتا ہے، جس کی وجہ اوکیناوا کے قریب  میں واقع جاپانی جزائر، جن پر  بیجنگ بھی دعوی کرتا  ہے، پر جاری کشیدگی ہے۔

جاپان کی کیودو نیوز ایجنسی نے جاپانی حکومت کے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی، چین نے امریکہ اور جاپان سے کہا تھا کہ مشق کو منسوخ کر دیں، جو منگل کو شروع ہو گی۔ جاپانی وزیر دفاع اور خارجہ نے تصدیق نہیں کی کہ آیا چین نے واقعی ایسی کوئی درخواست کی تھی تاہم کہا کہ وہ مشقوں کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

زیادہ تر چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت –بشمول پچھلے برس اس کے پہلے طیارہ بردار بحری جہاز کی شمولیت– کے جواب میں جاپان خشکی و زمین ہر دو جگہ استعمال ہونے والا طیارہ خرید رہا ہے اور تربیت میں بہتری پیدا کر رہا ہے تاکہ ننھے جزائر پر یا ان کے اطراف میں تنازعات سے نمٹا جا سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.