تویاما: چوبیس بچے اس وقت زخمی ہو گئے جب پیر کی سہ پہر تونامی، صوبہ تویاما میں ایک ٹینکر سے تیز بو والا مائع خارج ہوا۔
پولیس نے کہا کہ یہ حادثہ 4:30 کے قریب پیش آیا۔ ٹی بی ایس نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ ٹینکر کے اوپر سے مائع کی پھوار نکلی، اور بچوں کو بھگو دیا جو سڑک کنارے چل رہے تھے۔
جب پولیس موقع پر پہنچی تو ٹینکر سڑک کے کنارے پر کھڑ اکر دیا گیا تھا اور مائع ابھی تک باہر آ رہا تھا۔
ٹی بی ایس نے کہا کہ بچوں میں متلی کی علامات نظر آئیں۔ انہیں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم بعد میں سب کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
یہ مائع کیمیائی مادہ وینائل ایسیٹیٹ تھا اور ٹرک اسے اسے فضلہ تلف کرنے والی کمپنی کو منتقل کر رہا تھا۔