سافٹ بینک نے اسپرنٹ کی بولی بڑھا کر 21.6 ارب ڈالر کر دی

ٹوکیو: سافٹ بینک نے منگل کو کہا کہ وہ اسپرنٹ نیکسٹل کے لیے اپنی بولی میں 21.6 ارب ڈالر تک اضافہ کر رہا ہے، جو اونچے داؤ والی بولی میں حریف کی پیشکش کو نیچا دکھانے اور منافع بخش امریکی موبائل مارکیٹ کا ایک حصہ حاصل کرنے کی دوڑ میں تازہ ترین موڑ ہے۔

سافٹ بینک نے ٹوکیو میں کہا کہ وہ وہ ابتدائی بولی میں 1.5 ارب ڈالر کا اضافہ کرے گا، جو اسپرنٹ کے حصص داران کے اجلاس سے صرف دو ہفتے قبل سامنے آیا ہے جو امریکی وائرلیس کیرئیر کے مجوزہ بیچے جانے پر رائے شماری کریں گے۔

نظرِ ثانی شدہ معاہدے کے تحت سافٹ بینک پچھلے 12.1 ارب ڈالر کے مقابلے میں حصص داروں کو 16.6 ارب ڈالر نقد کی پیشکش کرے گا، تاہم یہ پیچیدہ معاہدہ امریکی فرم کو ملنے والے سرمائے کی مقدار میں کمی کر دے گا۔

پچھلے ماہ امریکی قومی سلامتی کے اہلکاروں نے سافٹ بینک کے پلان شدہ ٹیک اوور کی منظوری دی تھی، جو کسی جاپانی کمپنی کی جانب سے سب سے بڑی غیر ملکی خریداری ہو گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.