مشہور سوشی ریستوران والی گِنزا کی عمارت میں آتشزدگی

ٹوکیو: پیر کی صبح گِنزا کی ایک عمارت میں آگ لگ گئی جہاں میکلین گائیڈ کا تھری اسٹار کا اعزاز رکھنے والا سوشی ریستوران سوکیاباشی جیرو واقع ہے۔

پولیس نے کہا کہ گِنزا 4 کومے کی 9 منزلہ عمارت کی منزل نمبر بی 2 پر صبح 11:30 کے قریب آتشزدگی شروع ہوئی۔ ٹی وی میڈیا کے مطابق، یہ آگ ریستوران کی چیزوں کے اسٹور روم سے شروع ہوئی۔ فائر فائٹروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ بی 1 فلور پر سوکیاباشی جیرو میں سوشی شیف بونیتو کو دھواں دینے کے لیے بھوسہ استعمال کر رہا تھا اور جب اس نے بھوسہ واپس اسٹور روم میں رکھا تو اغلباً اس نے آگ پکڑ لی۔

فائر فائٹروں نے کہا کہ اسٹور روم کی چھت تباہ ہو گئی تاہم آگ کی وجہ سے کوئی زخمی نہیں ہوا جسے بجھانے میں قریباً ایک گھنٹے کا وقت لگا۔

سوکیاباشی جیرو نے چھ برس مسلسل میکلین کے تھری اسٹار کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.