ٹوکیو: ہنڈا موٹر کو ایک مظاہرے کا اہتمام کرے گا تاکہ آسیمو کی بطور انسان نما روبوٹ صلاحیت کی جانچ کی جا سکے کہ وہ لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی خصوصیات کی آزادانہ طور پر وضاحت پیش کر سکتا ہے یا نہیں۔ آسیمو کو لوگوں سے پیغام رسانی کے قابل بنانے کے عملی مقصد کی جانب بڑھنے والی یہ جانچ قومی عجائب گھر برائے ظہور پذیر سائنس و ایجادات (میرائی کان) کے تعاون سے بدھ، 3 جولائی سے جمعہ، 2 اگست تک ٹوکیو میں کی جائے گی۔
اس مظاہرہ نما جانچ میں آسمیو میرائی کان آنے والے مہمانوں کو خودمختارانہ انداز میں اپنی خصوصیات سے متعارف کروائے گا۔
اس مظاہرہ نما جانچ کے ذریعے ہنڈا آسیمو کی ایسے روبوٹ کے طور پر قدر و قیمت کی تصدیق کرے گا جو پہلے سے لوڈ شدہ مختلف قسم کی وضاحتوں کے ذریعے لوگوں کو چیزوں بارے وضاحت یا تفصیلات فراہم کر سکتا ہے، جس میں اسے روبوٹ میموری کا فائدہ حاصل ہے (چونکہ یہ چیزیں بھولے گا نہیں)، اور کئی ایک حساسیے استعمال کر کے لوگوں کی ضروریات کا حساب لگا کر چیزوں کی آسان زبان میں وضاحت کر سکتا ہے۔