سیزن شروع ہونے پر کوہ نورد ماؤنٹ فُوجی کی جانب جوق در جوق رواں

یاماناکاکو: پیر کو کوہ پیمائی کا سیزن شروع ہونے پر کوہ نوردوں کے غول کے غول پیر کو ماؤنٹ فُوجی کی جانب روانہ ہوئے، جب یونیسکو نے اس کا جاپان کی علامت کا رتبہ تسلیم کرتے ہوئے  عالمی ورثے میں شامل کر لیا ہے۔

سینکڑوں کوہ نوردوں نے طلوعِ آفتاب سے قبل 3,776 میٹر (12,389 فٹ) اونچی چوٹی پر پہنچنے کے لیے چڑھائی شروع کی تاکہ چوٹی پر کھڑے ہو کر بحر الکاہل پر سے سورج نکلنے کا نظارہ کر سکتے۔

ٹوکیو کی مصروف صبحوں میں مسافروں سے بھرے ریلوے اسٹیشنوں جیسے منظر میں کوہ نوردوں نے چوٹی کو جانے والے راستوں کو بھرا ہوا تھا۔

ہر برس قریباً 300,000 لوگ ماؤنٹ فُوجی پر چڑھتے ہیں، تاہم مقامی سیاحتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس برس انہیں یہ تعداد نمایاں طور پر بڑھ جانے کی توقع ہے چونکہ اسے عالمی ورثے کا نیا رتبہ دیا گیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.