ٹوکیو: تجزیہ نگاروں کے مطابق، ملک کے مرکزی بازارِ حصص میں حالیہ صف بندیوں کے بعد اس ہفتے ٹوکیو میں سرمایہ کار 21 جولائی کے ایوانِ بالا کے انتخابات سے قبل واقعات پر توجہ مرکوز کریں گے
ٹوکیو کے بازارِ حصص میں حالیہ ہفتوں میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، جس میں بنچ مارک نیکےئی 225 انڈیکس مئی میں ایک وقت اپنے پانچ برس کی بلند ترین شرح سے 20 فیصد نیچے تھا۔
جمعے کو یورپی مارکیٹوں میں دوبارہ صف بندی کے بعد ٹوکیو کے حصص میں 2.08 فیصد کا اضافہ ہوا، جب یورو زون اور برطانوی مرکزی بینکوں نے عندیہ دیا کہ نرم زری پالیسیاں کچھ عرصہ مزید جاری رہیں گی۔
4 جولائی کو یومِ آزادی کے موقع پر امریکی منڈی بند ہونے کی وجہ سے ایشیا نے یورپ سے اپنا سرا پکڑا، جہاں یورپی مرکزی بینک کے عندیے، کہ شرح سود مستقبل قریب میں کم ہی رہے گی، کے بعد حصص میں اضافہ ہوا۔