ٹوکیو (اے ایف پی): بدھ کی اطلاعات کے مطابق، جاپان کے سب سے بڑے منظم جرائم کے گروہ یاکوزا نے اپنے اراکین کے لیے ایک میگزین شائع کیا ہے جس میں ایک شاعری کا صفحہ اور سینئر گینگسٹروں کی مچھلیاں پکڑنے سے متعلق ڈائریاں شامل ہیں۔
روزنامہ سانکےئی شمبن نے اطلاع دی کہ آٹھ صفحات طویل طباعت یاماگوچی گومی، ایک بے ڈھنگا سنڈیکیٹ جس میں کے اراکین کی تعداد اندازے کے مطابق 27,700 ہے، میں تقسیم کی گئی تاکہ گروہ میں اتحاد کو فروغ دیا جا سکے۔
سانکے ئی نے کہا، “یاماگوچی گومی شیپنو (نیوز لیٹر)” کا سامنے والا صفحہ گروپ کے ڈان کینی چی شیندودا کی جانب سے ضمیر متکلم میں لکھی ایک تحریر پر مبنی ہے، جس میں نوجوان اراکین کو ہدایت دی گئی ہے کہ انہیں کس قسم کی اقدار اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
خبروں کے مطابق، اس میگزین، جسے عوامی طور پر دستیاب نہیں کرایا گیا، میں ایک تفریحی شعبہ بھی ہے جس میں اعلی اہلکاروں کے مچھلیاں پکڑنے کے دوروں کا ذکر ہے، جس کے ساتھ ساتھ ہیکو (روایتی جاپانی شاعری کی ایک قسم) اور بورڈ گیمز گو اور شوگی پر تحاریر بھی شامل ہیں۔
اطالوی مافیا یا چینی تِگڈموں کی طرح یاکوزا جوئے، منشیات اور عصمت فروشی سے لے کر سخت شرائط پر قرضہ دینے، حفاظتی گروہ مہیا کرنے، وائٹ کالر جرائم اور کمپنیوں کی آڑ میں کاروبار کرنے جیسی سرگرمیوں میں ملوث رہتے ہیں۔