ٹوکیو (اے ایف پی): ٹوکیو 2020 اولمپک کا 2020 ایڈیشن منعقد کرنے کا حق حاصل ہونے کی صورت میں دنیا کے سخت ترین اینٹی ڈوپنگ (طاقت بخش دواؤں سے پاک) کھیلوں کے انعقاد کا وعدہ کر رہا ہے جو ماڈل اولمپک کھیل ہوں گے۔
حامیوں کا کہنا ہے کہ اعلی ترین تجربہ گاہوں میں بہترین تجزیے اور سماجی طور پر طاقت بخش دواؤں کے خلاف سخت ناپسندیدگی نے کھیلوں میں طاقت بخش دواؤں کے استعمال کو نکال باہر کرنے کی دوڑ میں جاپان کو چوٹی کا کھلاڑی بنا دیا ہے۔
آئی او سی کے میڈیکل ڈائریکٹر رچر بجٹ نے اضافہ کیا، “میرا خیال ہے طاقت بخش دواؤں کی سخت مخالفت کی تاریخ، اور انتہائی فعال تجربہ گاہ کے ساتھ جاپان یہ سب کرنے کے لیے ایک بہت اچھی جگہ ہو گا”۔
بجٹ نے کہا،” ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کوئی ملک مکمل طور پر طاقت بخش دواؤں سے پاک ہے، تاہم ہم یقیناً یہ جانتے ہیں کہ کچھ ممالک میں وہاں کے ایتھلیٹ اور کوچوں کی وجہ سے دوسرے ممالک کی نسبت اس کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے”۔
“ہم کھیلوں کو استعمال کر کے کسی بھی میزبان ملک میں طاقت بخش دواؤں کے استعمال کا درجہ کم کر سکتے ہیں اور یہ ایک حیرت انگیز ترکہ ہے۔”