چینی بحری بیڑہ شمالی جاپان کے قریب دیکھا گیا

ٹوکیو: جاپان کی وزارتِ دفاع کے مطابق، اتوار کو شمالی جاپان اور روس کے دور دراز کے مشرقی حصے کے مابین ایک بین الاقوامی آبنائے میں پہلی مرتبہ ایک چینی بحری بیڑہ دیکھا گیا۔

وزارت نے کہا، دو میزائل تباہ کار، دو فریگیٹ اور ایک رسد کا جہاز آبنائے سویا میں سے گزر کر اتوار کو علی الصبح بحرِ جاپان سے بحرِ اوشٹوسک میں داخل ہوئے۔

کیودو نیوز ایجنسی نے وزارتی اہلکار کے حوالے سے بتایا، چینی بیڑے کے آبنائے سویا سے گزرنے کا مقصد نامعلوم ہے۔

جاپان اور دوسرے پڑوسیوں کے ساتھ چین کے جزیرہ جاتی تنازعات پر کشیدگیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پچھلے ستمبر میں جاپان کی جانب سے قومیائے جانے کے بعد، چینی حکومت کے نگرانی کے بحری جہاز مشرقی بحرِ چین میں واقع ٹوکیو کے زیرِ کنٹرول سین کاکو جزائر تک اکثر آتے رہے رہیں، جن پر چین بھی دیاؤیو کے نام سے دعوی کرتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.