ٹوکیو: وسیع تر مقبولیت کی حامل آنلائن ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ ہُولو کے جاپانی ورژن نے ابھی ابھی اعلان کیا ہے کہ وہ نائی ٹینڈو 3 ڈی ایس اور 3 ڈی ایس ایکس ایل کے لیے اپنی دستیابی ممکن بنائیں گے۔
زیادہ عرصہ نہیں گزرا جب نائی ٹینڈو نے اپنے 3 ڈی ایس سسٹمز میں تنوع پیدا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں ای بک ریڈر میں بدلنے کے ارادے کا اعلان کیا تھا۔ اب وہ اسٹریمنگ ویڈیو کی مارکیٹ میں بھی اپنی جگہ بنا رہے ہیں، اور ہُولو جاپان کے ساتھ بچوں کے لیے موزوں تعاون کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ نائی ٹینڈو 3 ڈی ایس سسٹم پہلے ہی وسیع پیمانے پر استعمال کیا جانے والا نظام ہے، چنانچہ ہُولو کو اس ایپ کی مقبولیت کے حوالے سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ بدقسمتی سے 3 ڈی ایس سسٹمز کی محدودیت کی وجہ سے ایچ ڈی ویڈیوز دستیاب نہیں ہوں گی، چونکہ صرف معیاری اسکرین ریزولوشن دستیاب ہے۔
ہُولو کی سروس کو 3 ڈی ایس سسٹمز استعمال کرنے والے بچوں کی بڑی تعداد کے لیے محفوظ بنانے کی خاطر ‘کڈز لاک’ فنکشن دستیاب ہو گا۔ جب یہ تالہ لگ گیا تو بچہ پاسورڈ داخل کیے بغیر بچوں کے لیے مخصوص ویڈیو کے زمرے سے باہر کچھ بھی دیکھنے کے قابل نہیں ہو سکے گا۔