پہاڑ پر لڑکی کے قتل بارے میں تفصیلات سامنے آ گئیں

ہیروشیما: صوبہ ہیروشیما میں ایک قتل کے کیس کے حوالے سے مزید تفصیلات منظرِ عام پر آئی ہیں جس میں کم از کم دو ہائی اسکول کی طالبات –جن میں سے ایک مقتولہ تھی– اور پیغام رسانی کی ایپ ‘لائن’ ملوث ہیں۔

ایک 16 سالہ ہائی اسکول کی طالبہ کی لاش 13 جون کو کورے شہر کے باہر پہاڑوں پر پائی گئی تھی، جب اس کی ایک سابق ہم جماعت کو اس کے اہلخانہ پولیس کے حوالے کرنے لے گئے۔

اگرچہ مقتولہ نے اپنی اور اپنی مبینہ قاتلہ کی تصاویر اپنے بلاگ پر پوسٹ کی تھیں، جن میں وہ گہری سہیلیاں نظر آتی تھیں، تاہم ایسا لگتا ہے کچھ عرصے کے لیے ان دونوں میں چپقلش پائی گئی تھی۔

اگرچہ اس کی سہیلی (اور قاتلہ) نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے، تاہم بہت سی تفصیلات ابھی غیر واضح ہیں۔

پولیس کو لائن نامی پیغام رساں ایپ کے پیغامات کی بناء پر شبہ ہے کہ ایک تیسرا شخص بھی ملوث تھا اور اس کی جزوی وجہ لڑکی کے اعترافی بیان سے سامنے آنے والی اختلافی تفصیلات ہیں۔ ابھی تک مشتبہ نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.