ٹوکیو: ایک جاپانی اسکول بورڈ کی جانب سے ایک کلاسک جنگ مخالف کامک بُک تک بچوں کی رسائی محدود کرنے کی کوشش نے ان لوگوں کی جانب سے چیخ و پکار کو جنم دیا ہے جنہیں ڈر ہے کہ یہ حرکت ملک کے زمانہ جنگ کے ماضی پر سفیدی پھیرنے کے رجحان کا حصہ ہے۔
اس ہفتے سرخیوں کی توجہ کھینچے والا یہ غم و غصہ وزیرِ اعظم شینزو ایبے کے قدامت پسند ایجنڈے بارے خدشات کی بازگشت ہے، جو جاپان کی زمانہ جنگ کی تاریخ کو کم معذرت خواہانہ انداز میں دوبارہ پیش کرنا چاہتا ہے۔
بمباری کے بعد کی کھری کھری تصویر پیش کرنے کے ساتھ ساتھ 10 جلدوں پر مشتمل یہ مانگا کامک بُک جاپانی فوجیوں کی ایشیا میں “حرکات” کو تصویروں کے ذریعے بیان کرتی ہے۔
بحث پچھلے ہفتے مزید بھڑک اٹھی تھی جب مقامی میڈیا نے خبر دی کہ مغربی ماتسوئے شہر میں ایک اسکول بورڈ کے سپرنٹنڈنٹ نے پرائمری اور مڈل اسکولوں سے کہا ہے کہ اس کامک کو لائبریری کی شیلفوں سے ہٹا لیں۔