پولیس کا ملک بھر میں خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف کریک ڈاؤن

ٹوکیو: جاپان بھر میں پولیس نے بدھ کو پورے ملک میں ٹریفک جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں قریباً 12,000 خلاف ورزیاں درج کی گئیں اور تین لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔

نیشنل پولیس ایجنسی کے مطابق، ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے شعبوں نے اسکول جانے کے لیے زیرِ استعمال 3000 سڑکوں کی نگرانی کی اور جاپان کے ٹریفک قوانین اور آرڈیننسوں کی جزوی یا کُلی خلاف ورزی پکڑنے کی کوشش کی۔

ٹی وی آساہی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ اقدام پچھلے اپریل میں ایک حادثے کے ردعمل میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف آگاہی بڑھانے کے لیے تھا،جس میں ایک حاملہ خاتون اور ایک دوسرے درجے کی طالبہ اس وقت ہلاک ہو گئیں جب ایک 18 سالہ بلا لائسنس ڈرائیور نے اسکول جانے والے بچوں کے ایک گروپ میں اپنی گاڑی دے ماری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 11,823 خلاف ورزیاں درج کی گئیں، جن میں سے سات کیوتو کے یاواتا میں بھی تھیں، جو منگل کو ایک ٹریفک حادثے کی جگہ تھا۔ این پی اے نے اطلاع دی کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ملک بھر میں تین گرفتاریاں کی گئیں۔

حکومت کی ملک گیر ٹریفک سیفٹی مہم برائے خزاں 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.