ایبے سال کے اختتام سے قبل لاؤس، کمبوڈیا کا دورہ کریں گے

ٹوکیو: ایک سرکاری اہلکار نے بدھ کو کہا، وزیرِ اعظم شینزو ایبے سال کے اختتام سے قبل لاؤس اور کمبوڈیا کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو آسیان کے تین میں سے دو رکن ممالک ہیں جہاں وہ ابھی تک بطور وزیرِ اعظم نہیں جا سکے۔

سانکےئی شمبن نے ڈپٹی چیف کیبنٹ سیکرٹری ہیروشیگے سیکو کے حوالے سے بتایا، تیسرا ملک برونائی ہے اور وزیرِ اعظم طے شدہ طور پر اگلے ہفتے وہاں آسیان کے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں۔

اگر تمام دورے شیڈیول کے مطابق رہے تو ایبے اس سال آسیان کے تمام تر 10 ممالک کا دورہ کر لیں گے۔

پچھلے دسمبر میں وزیرِ اعظم بننے کے بعد ایبے نے کہا تھا کہ وہ جاپان کے نمبر 1 سیلز مین کا کردار ادا کریں گے۔ وہ اوسطاً ایک غیر ملکی دورہ فی ماہ کر رہے ہیں، اگرچہ انہوں نے ستمبر میں تین دورے سرانجام دئیے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.