اوشیما طوفانی بارشوں کی زد میں؛ ایک اور ٹائیفون آ رہا ہے

ٹوکیو: اتوار کو ایک جاپانی جزیرے، جو پہلے ہی ٹائیفون کے ہاتھوں تباہ حال ہے، سے سینکڑوں لوگ اس خوف سے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے کہ طوفانی بارشوں سے تازہ مٹی کے تودے گریں گے۔

ٹوکیو سے 120 کلومیٹر جنوب میں واقع اوشیما کے قصبے نے اسی نام والے جزیرے پر واقع دو اضلاع کے 2300 رہائشیوں کو انخلا کا مشورہ دیا، اور کہا کہ فضائی دباؤ میں کمی کی وجہ سے بارش شدید ہونے کی توقع ہے۔

قصبے کے انتظامی دفتر میں ایک اہلکار نے کہا، سہ پہر تک مجموعی طور پر 632 لوگوں نے اسکول جم اور کمیونٹی ہالوں میں پناہ لی تھی۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا کہ شام کے وقت بارش 40 ملی میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے اور رہائشیوں کو ہوشیار رہنے کی ترغیب دی ہے۔

بارش اس جزیرے پر تازہ لینڈ سلائیڈز پیدا کر سکتی ہے جہاں پچھلے ہفتے ایک ٹائیفون ٹکرانے سے 27 لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔

فوجی طیاروں نے جزیرے کے طبی مرکز سے 14 اندرونی مریضوں کو بذریعہ پرواز مرکزی ٹوکیو پہنچایا جبکہ وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے اتوار کو اپنا جزیرے کا  طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.