ٹوکیو: ایک ماحولیاتی گروپ نے جمعرات کو کہا، جاپان کی جانب سے چھوٹی وہیلوں، ڈالفن اور سنگِ ماہی کا شکار کچھ انواع کو ناپیدگی کے خطرے سے دوچار کر رہا ہے۔
ماہی گیری کے کوٹے زیادہ سے زیادہ 20 سال قبل کے جمع شدہ ڈیٹا پر مشتمل ہیں اور کچھ انواع کو بحالی کی حد سے بہت زیادہ تعداد میں شکار کیا جا رہا ہے، یہ بات ماحولیاتی تفتیش کی ایجنسی نے ایک رپورٹ میں بتائی۔
رپورٹ نے کہا، مچھلی گھروں کے لیے زندہ مچھلی پکڑنے کی منافع بخش مارکیٹ، خصوصاً چین میں، ایک اور خطرے کا باعث ہے۔
جاپان نے 2013 میں چھوٹے فیل ماہیوں کے شکار کی تعداد 16655 تک محدود کر دی تھی، جو 1993 میں نافذ کی گئی شکار کی 30,000 کی سالانہ حد سے بہت کم تھی، تاہم پھر بھی دنیا میں سب سے بڑی شکار کی تعداد تھی۔ جاپان اپنے ساحلی وہیل شکار کو ایک پرانی رسم، ذریعہ آمدنی اور سائنسی تحقیق قرار دے کر اس کا دفاع کرتا ہے۔
چھوٹے فیل ماہی ان کئی ایک سمندری انواع میں سے ہیں جنہیں جاپان میں شدید زوال کا سامنا ہے۔ رپورٹ نے کہا، ڈال کے سنگِ ماہیوں کے شکار کی تعداد محفوظ حد سے 4.7 تا 4.8 گنا زیادہ ہے۔