شیزوؤکا میں آدمی کو ہرن سمجھ کر گولی مار دی

شیزوؤکا: اتوار کو شیزوؤکا میں ایک شکاری حادثے میں آدمی کو ہرن سمجھ کر گولی مار دی گئی۔ پولیس نے کہا آدمی کو ایک اور شخص نے ہرن شکار کرتے وقت اس وقت گولی ماری جب اول الذکر جنگل میں جنگلی پودے کاٹ رہا تھا۔

ٹی وی آساہی نے اطلاع دی کہ واقعہ قریباً صبح 10:30 بجے ناگائیزومی چو میں پیش آیا۔ مقامی شکاری کلب کے ایک 73 سالہ رکن نے جنگل میں ہرن کو نشانہ بنانے کی امید پر سنگل شاٹ پر مشتمل ایک راؤنڈ چلایا۔ اس کی بجائے گولی 30 میٹر کی دوری پر ایک 63 سالہ شخص کے سر کو رگڑتی ہوئی گزر گئی، جس سے وہ بے ہوش ہو گیا۔ وہ اب بھی ہسپتال میں خطرے کی حالت میں ہے۔

پولیس کے مطابق، گولی چلانے والا شکاری کلب کے 10 دیگر اراکین کے ساتھ پہاڑ پر جنگلات میں ہرن شکار کرنے کے معمول کے ٹرپ پر تھا۔ پولیس نے کہا گولی لگنا ایک حادثہ تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.