کریڈٹ کارڈ کمپنی جے اے سی سی ایس نے گینگز کو روپیہ قرض دینے کا اعتراف کر لیا

ٹوکیو: ایک بڑی جاپانی کریڈٹ کارڈ کمپنی نے بدھ کو کہا اس نے یاکوزا بدمعاشوں کو روپیہ قرض دیا تھا، ایک بڑھتا ہوا اسکینڈل جو ملک بھر کے بینکاری نظام کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔

جے اے سی سی ایس، جو جاپان کے سب سے بڑے قرض دینے والے متسوبشی یو ایف جے فائنانشل کارپوریشن کا ایک یونٹ ہے، کی جانب سے اعتراف (کمپنیوں کی) بڑھتی ہوئی تعداد میں تازہ ترین اضافہ ہے اور ایسے وقت آیا ہے جب ایک حکومتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ مشکوک قرضے خرید لے گی تاکہ کمپنیاں اپنے میزانیے صاف رکھ سکیں۔

اس اسکینڈل نے جاپان کے بینکاری کے شعبے کو اس وقت سے لپیٹ میں لیا ہے جب میزوہو فائنانشل کارپوریشن ستمبر میں اس انکشاف پر سخت تنقید کی زد میں آ گیا تھا کہ اس نے قریباً 2 ملین ڈالر کی مجموعی مالیت کے سینکڑوں قرضے بدمعاشوں کو دے رکھے ہیں۔

اس اطلاع کے بعد جاپان کے مالیاتی نگران نے کہا کہ وہ ملک کے چوٹی کے تین بینکوں –میزوہو، متسوبشی یو ایف جے اور سومیموتو متسوئی بینکنگ کارپوریشن– سے تفتیش کرے گا تاکہ زیرِ زمین دنیا کو قرضے فراہم کرنے کی مشق ختم کی جا سکے۔

ایک سرکاری ایجنسی، ڈیپازٹ انشورنس کارپوریشن آف جاپان، نے دو برس قبل ایک اسکیم شروع کی تھی تاکہ مالیاتی کمپنیوں کو اپنی کتابیں بدمعاشوں کے ساتھ روابط سے پاک کرنے میں مدد مل سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.