وزیر کا کھانے کی صنعت پر غلط لیبلنگ اسکینڈل پر اقدام اٹھانے پر زور

ٹوکیو: جاپان بھر میں خوراک کی غلط لیبلنگ کے کیسوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ وزیر برائے امورِ صارفین و غذائی تحفظ ماساکو موری نے خدماتی صنعت کے اراکین مثلاً بڑے ہوٹلوں اور ڈیپارٹمنٹ اسٹوروں سے کہا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر رپورٹ جمع کروائیں جس میں تفصیل بتائی ہو کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے کیا اقدامات اٹھائیں گے۔

صارفی امور کی ایجنسی نے متعلقہ حکومتی ایجنسیوں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے تاکہ اس مسئلے سے نپٹنے کے لیے اقدامات پر بات چیت ہو سکے۔

ٹی بی ایس نے ہفتے کو خبر دی کہ موری نے پانچ صنعتی گروہوں، بشمول جاپان ہوٹل ایسوسی ایشن اور جاپان ڈیپارٹمنٹ اسٹور ایسوسی ایشن، سے رابطہ کر کے ہر ایک سے درخواست کی ہے ایک ماہ کے اندر صارفی امور کی ایجنسی کو رپورٹ جمع کروائیں جس میں تدارکی اقدامات کا خاکہ دیا گیا ہو اور بتایا گیا ہو کہ وہ بعد میں کیسے چلنا چاہتے ہیں۔

دریں اثناء مٹھائی ساز فوجیا کو اس اسکینڈل کی زد میں آنے والی تازہ ترین کمپنی بن گئی ہے۔ اس نے کہا کہ اس نے 63 ریستورانوں پر پراسیس شدہ گوشت کو قتلوں کے طور پر پیش کیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.