پچینکو پارلر میں ڈکیتی پر آدمی زیرِ حراست

ٹوکیو: پولیس نے ہفتے کو کہا کہ انہوں نے ایک 33 سالہ آدمی کو حراست میں لیا ہے جس نے ٹوکیو کے آراکاوا وارڈ میں 19 نومبر کو ایک پچینکو پارلر کو لُوٹا تھا۔

ٹی وی آساہی نے خبر دی پولیس کے مطابق، یہ مشتبہ، جس کی شناخت ایک کمپنی کے ملازم ماساکی فوجیتا کے طور پر ہوئی ہے، اس بوتھ تک پہنچا جہاں نقدی کے بدلے انعامات خریدے جا سکتے ہیں اور ڈیوٹی پر موجود 62 سالہ خاتون کو چاقو سے دھمکا کر نقدی کا مطالبہ کیا۔ اس نے بیگ میں 2.8 ملین ین ٹھونسے اور پھر بھاگ نکلا۔ خاتون اس میں زخمی نہیں ہوئی۔

پولیس نے کہا کہ انہوں نے وہ ٹوپی اور چہرے کا نقاب قریب ہی پا لیے جو مشتبہ پہنے ہوئے تھا اور ڈی این اے تجزیے کے ذریعے فوجیتا کی ملکیت کا پتا چلا لیا۔

پولیس نے کہا فوجیتا نے اس الزام کا اعتراف کیا ہے اور اپنے بیان میں کہا کہ اسے ایک قرضہ ادا کرنے کے لیے روپے کی ضرورت تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.