چین کی آبے کے فضائی منطقے پر ‘ہتک آمیز’ بیان کی مذمت

بیجنگ: چین نے اتوار کو جاپان کے وزیر اعظم کی جانب سے متنازع فضائی دفاعی منطقے کو ختم کرنے کے لیے نئے مطالبے کو ‘ہتک آمیز’ کہہ کر مسترد کر دیا، جو کہ علاقائی تنازع پر زبانی جنگ کی کا تازہ ترین معرکہ ہے جس نے علاقے میں کشیدگی بڑھا دی ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے آنلائن شائع کیے گئے ایک بیان میں کہا، “ہم جاپانی لیڈر کی جانب سے ایک عالمی اجلاس کو چین کے خلاف ہتک آمیز خیالات کے اظہار کے لیے استعمال کرنے پر سخت عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہیں”۔

“اس سلسلے میں چین نے قانونی اور درکار اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ اپنے خودمختار علاقے کی حفاظت کر سکے اور یہ مکمل بجا اور الزام سے پاک ہیں۔”

چین نے پچھلے ماہ مشرقی بحرِ چین پر ایک فضائی دفاعی شناختی منطقے کا اعلان کیا تھا جس میں ٹوکیو کے زیر انتظام متنازع جزائر بھی شامل ہیں، جنہیں جاپان سینکاکو کہتا ہے، ایک ایسا اقدام جس نے پہلے ہی کشیدہ صورتحال کو مزید بدتر کر دیا۔

ٹوکیو اور بیجنگ کے درمیان بیانات کا تبادلہ ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا کہ 5 دسمبر کو جنوبی بحر چین میں ایک چینی بحری جہاز امریکی جنگی بحری جہاز کے ساتھ ٹکراتے ٹکراتے بچا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.