نئے برس پر باہر جانے کا سلسلہ 28 دسمبر سے شروع ہونے کی توقع

ٹوکیو: نئے سال کی تعطیلات پر باہر جانے کا سلسلہ 28 دسمبر کو جاپان بھر میں عروج پر پہنچ جانے کی توقع ہے۔ اس برس بہت سے لوگ اپنی تعطیلات کو پیر 30 دسمبر اور منگل 31 دسمبر کی چھٹی لے کر 9 ایام کی طویل چھٹی میں تبدیل کر رہے ہیں۔

اگلے ہفتے 1 تا 3 جنوری قومی تعطیلات ہیں، جبکہ بیشتر ملازمین پیر 6 جنوری کو کام پر واپس آئیں گے۔

ٹریول ایجنٹوں کا کہنا ہے یورپ، امریکہ اور جنوب مشرقی ایشیا مقبول ترین تفریحی مقامات ہیں۔ سستی ائیر لائنوں کی جاپان کے اندر اور باہر پروازوں نے خاص طور پر ایشیائی مقامات کو پرکشش بنا دیا ہے۔

واپسی کا رش 3 اور 4 جنوری کو عروج پر پہنچنے کی توقع ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.